پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مفتی طارق مسعود کی خلیفۃ المسلمین، امام المتقین مولا علیؑ کی شان میں گستاخی، ویڈیو وائرل

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فحش گفتگو سے شہرت پانے والےدیوبندی مفتی طارق مسعود کی جانب سے امیر المومنین خلیفۃالمسلمین حضرت علیؑ ابن ابی طالبؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی، انتہائی گھٹیا اور نازیبا الفاظ کا استعمال ۔

تفصیلات کےمطابق دیوبندی مفتی طارق مسعودکی جانب سے مختلف علماء کرام کی توہین اور منبر پر بیٹھ کر فحش لطیفوں کا استعمال عام سی بات ہے لیکن اب اس مفتی نے اپنی حدیں پارکرتے ہوئے داماد رسول خلیفۃ المسلمین مولا علیؑ کی شان میں بھی گستاخی کر ڈالی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں جامعہ بعثت، پاکستان کا سب سے بڑا جشن ولادت حضرت فاطمہ زہراؑ

عقل سے عاری بدزبان اور فحش لطیفوں سے شہرت پانے والے مفتی طارق مسعود نے اپنے خون کی نجاست کا ثبوت دیتے ہوئے مولا علیؑ شیر خدا، داماد رسول کی شان اقدس میں گستاخی کی ہے اور ایسے الفاظ استعمال کئے ہیں جو بیان کرنے کے بھی قابل نہیں ہیں۔

رسول خدا ﷺ کی حدیث مبارکہ ہے ’’اے علیؑ! تم سے محبت صرف وہی کرے گا جس کی ولادت طاہر ہو اور تم سے بغض وہی رکھے گا جس کی ولادت نجس ہو۔

پاکستان میں بسنے والے شیعہ سنی مسلمان مولا علیؑ شیر خدا کی اس توہین پر شدید تکلیف میں مبتلا ہیں اور اس ملعون مفتی کی زبان بندی اور گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ وہی مفتی ہے جس نے نواسہ رسول امام حسینؑ کے قاتل اور نبی زادیوں کو بے چادر بازار و دربار میں لانے والے یزیدپلیدکا بھی دفاع کیا تھا اور اسے نعوذباللہ جنتی قرار دینے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button