دنیا

مغربی ایشیا میں امریکہ کی کشیدگی پیدا کرنے پر روس کی تنقید

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے مغربی ایشیا میں امریکہ کے کشیدگی پیداکرنے والے اقدامات پر تنقید کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروا نے جمعے کو خلیج فارس میں بحری خلل پیدا کرنے کے لئے امریکی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اتحاد اس علاقے میں استحکام کا باعث نہیں ہوگا۔

امریکی وزیرخارجہ مائک پومپیو نے جمعرات کو دعوی کیا تھا کہ واشنگٹن علاقے میں بدستور پرامن راہ حل اور اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے مغربی ایشیا میں اتحاد تشکیل دینے کی امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے ان سات سفارتی منصوبوں کا ذکر کیا جو ایران نے علاقائی اور عالمی سطح پر پرامن راہ حل اور گفتگو کے لئے اب تک پیش کئے ہیں۔

امریکہ نے حالیہ ہفتوں میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو تحفظ فراہم کرنے کے بہانے مختلف ممالک پر مشتمل اتحاد تشکیل دینے کی کوشش کی ہے تاہم وائٹ ہاؤس کے یورپی اتحادیوں نے بھی اس منصوبے کا خیرمقدم نہیں کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button