اہم پاکستانی خبریں

محرم الحرام کا چاند آج نظر آنے کا قوی امکان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)محکمہ موسمیات کے مطابق آج محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات موجود ہیں جبکہ یوم عاشور 10 ستمبر بروز منگل ہونے کی توقع ہے۔

زرائع کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے ليے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام ہوگا، محکمہ موسميات کے مطابق چاند نظر آنے کی صورت میں یکم محرم اور ہجری سال 1441ھ کا آغاز یکم ستمبر کو ہوگا۔دوسری جانب کراچی سمیت دیگر شہروں میں یکم محرم الحرام سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے علاوہ ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش، پوسٹرز اور وال چاکنگ پر بھی پابندی کا نوٹی فکیشن پہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button