دنیا

مجھے دوبارہ وائٹ ہاؤس تک پہنچاؤ: ٹرمپ کی عوام سے التجا

شیعہ نیوز: امریکی صدر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہونے والی معاشی گراوٹ کو ختم کرنے کے لیے انہیں وائٹ ہاؤس میں دوسری مدت کیلئے آپ کے ووٹوں کی ضرورت ہے۔

ریاست پینسلوانیا کے شہر ایری میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ جیت کر اگلے چار برس کے لیے پھر اقتدار میں رہنا چاہتے ہیں، انہوں نے امریکی شہریوں کو جوبائیڈن سے ڈراتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کی نوکریاں ختم کر دے گا اور ان کی پارٹی سوشلسٹ، کیمونسٹ اور مارکسسٹ کے ہاتھوں یرغمال بن چکی ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا کہ اگر وہ صدر منتخب ہو گئے تو کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے ایک منٹ بھی ضائع نہیں کریں گے۔

مختلف انتخابی سروے رپورٹوں میں امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے لیے سب اچھا کا پیغام ہے اور وہ ٹرمپ سے آگے ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں 3 نومبر کے بعد کون براجمان ہوگیا ٹرمپ یا جوبائیڈن؟ یہ فیصلہ تو امریکی عوام تین نومبر کو اپنے ووٹ سے کریں گے تاہم نیشنل پولز کی رپورٹوں میں جوبائیڈن کے لیے سب اچھا کا پیغام دیا جا رہا ہے۔

نیشنل سرویز کو مونیٹر کرنے والی فائیو تھرٹی ایٹ نامی ویب سائٹس میں جو بائیڈن کو صدر ٹرمپ پر ساڑھے دس پوائنٹ کی برتری حاصل ہے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن 290 الیکٹورل ووٹ باآسانی حاصل کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button