مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں 3 نوجوان شہید
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال کے جنگلی علاقہ گلشن پورہ میں بھارتی فوج نے محاصرے کے دوران فائرنگ کر کے 3 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے ۔
بھارت کے زیر انتظام کشمیر پولیس کے ترجمان نے دعوی کیا کہ شہید ہونے والوں کا تعلق حزب المجاہدین سے ہے۔
علاقے میں اب بھی بھارتی فوج کے اہلکار گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔
ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس، حریت رہنماؤں اور کشمیری تنظیموں نے غیر ملکی سفیروں کو مودی حکومت کی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرانے کی مذمت کی ہے۔
ان رہنماؤں کا کہنا ہے کہ دنیا کو کشمیر کی صورتِ حال سے گمراہ کرنے کے لیے یہ دورہ کرایا گیا، بھارتی حکومت کے ایسے اقدامات سے زمینی حقائق اور کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں ہوسکتی۔