دنیا

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید درجنوں زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے باوجود نکلنے والے احتجاجی جلوس پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ وادی میں گذشتہ 4 روز سے کرفیو نافذ ہے تاہم اس کے باوجود سینکڑوں افراد احتجاج کرتے سڑکوں پر نکل آئے۔

احتجاج کرنے والے مظاہرین پر بھارتی فوج نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 6 شہری شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

دوری جانب بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ مارے جانے والے نوجوان کیرن سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے تاہم بھارتی فوج کی طرف سے جاری بیان میں شہداء کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مارے جانے والوں کی میتیں تحویل میں لے لی گئی ہیں۔ ادھربانڈی پورہ، سوپور جھڑپ میں شہید ہوئے جنگجو کے حق میںاس کے آبائی قصبہ بانڈی پورہ میں مکمل ہڑتال رہی۔

بارہ مولا میں فوج پر پتھرائو کیا گیا۔ پولیس کی گاڑیوں سے لگاتار یہ اعلان کیا جا رہا ہے کہ دو سے زیادہ لوگ نظر آنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کرفیو کے تیسرے روز کھانے پینے کی اشیاء ناپید ہونے لگیں۔ اشیاء خوردونوش کی دکانیں خالی ہو گئیں۔ مقبوضہ کشمیر میں اے ٹی ایمز بھی خالی ہو گئے جبکہ پیٹرول پمپ بھی بند ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے دفعہ 370 اور 35 اے کے خاتمے کے خلاف وادی میں صورتحال کشیدہ ہے اور گذشتہ چار روز سے ناصرف کرفیو نافذ ہے بلکہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button