اہم پاکستانی خبریں

ملک بھر میں جشن عید میلادالنبیؐ عقیدت و احترام سے منایا گیا

شیعہ نیوز: سرکارِ دو عالم خاتم النبین حضرت محمدؐ کا جشنِ ولادت انتہائی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔

یومِ ولادتِ رسول ؐ کے موقع پر علی الصباح پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبائی دارالحکومتوں کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں 21، 21 جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں کی سلامی دی گئی۔

12 ربیع الاوّل کے موقع پر ملک بھر میں رات بھر چراغاں کیا گیا، نعتیہ محافل میں حضورؐ کی خدمت میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ مختلف مقامات پر ریلیاں نکالی گئیں جن میں شرکاء نے آقائے دو جہاں ؐکے حضور درود و سلام پیش کیا۔

شافعِ روزِ جزا، سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمینؐ کی آمد کا جشن منایاگیا۔ ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں، جگہ جگہ سیرت النبیؐکی پُرنور محافل کا انعقاد کیا گیا، ملک بھر میں میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے ریلیاں نکالی گئیں۔

آقائے دوجہاں حضرت محمد ؐ کا جشن ولادت ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا، میلاد النبیؐ کے سلسلے میں گزشتہ کئی روز سے شہر شہر قریہ قریہ برقی قمقموں سے جگمگا رہے ہیں، یومِ ولادتِ رسولؐ کی مناسبت سے ملک بھرمیں محافلِ میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہر لب پر درود و سلام کی صدائیں ہیں۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میںعید میلاد النبی ؐکے سلسلے میں جلوس برآمد کیے گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close