اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملک لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر اعظم کا اعلان

شیعہ نیوز: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اگر کورونا بڑھا تو اپنے کاروبار کو بند نہیں کریں گے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے چھوٹی صنعتوں کے لیے پیکج کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ چھوٹی صنعتوں کو اضافی بجلی 50 فیصد سے قیمت پر فراہم کریں گے۔کورونا سے متعلق وزیراعظم نے عوام سے ماسک کے استعمال کی اپیل کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے اور پاکستان میں بھی کیسز بڑھ رہے ہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر بہت کرم کیا، ہم نے فیصلےسوچ سمجھ کر کیے اور اللہ نے کرم کیا۔

انہوں نے کہا اگر کورونا بڑھا تو صنعتیں اور بزنس بالکل بند نہیں کریں گے بلکہ اپنی صنعتوں کو ایس او پیز کے ساتھ چلائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں انہیں ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ سامنے آرہا ہے۔

وزیراعظم نے ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہو سکتا، صوبے ٹی ٹی کیو اور اسمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button