پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان ،آج دو محرم الحرام کو 143مجالس اور4 جلوس برآمد ہوں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ضلع ملتان میں آج دو محرم الحرام کو 143مجالس اور 4 جلوس ہوں گے جن میں 35 مجالس اور 1 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے، جن کی سیکیورٹی کے لیے 850 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے، جن میں 34 انسپکٹر، 41 سب انسپکٹر، 109 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 45 ہیڈکانسٹیبل اور 687 کنسٹیبلان اپنے فرائض انجام دیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملت جعفریہ اقلیت نہیں ہے لارجر ٹیکسٹ پیئر ہیں لہذا جو مسائل ہیں وہ سننے جائیں اور اسے فوری حل کیا جائے۔

علاوہ ازیں 969 والنٹئرز ملتان پولیس کی معاونت کریں گے۔ شہر بھر کے اہم مقامات پر ناکہ بندی بھی کی جائے گی اور ایلیٹ فورس اور پولیس کے چاک و چوبند دستے شہر بھر میں گشت کریں گے۔ پولیس لائنز میں مناسب تعدار میں ریزرو ہائے الرٹ رہیں گی جن کو کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر طلب کیا جا سکے گا۔ جلوس روٹس اور مجالس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں گے۔ تمام مجالس اور جلوسوں کی نگرانی کے لیے کنٹرول قائم کیا گیا ہے جہاں تمام مجالس اور جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ تمام اہم مجالس پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں گے۔

سٹی پولیس آفیسر ملتان خرم شہزاد حیدر تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، ایس ایس پی آپریشنز ملتان حسام بن اقبال اوورآل نگران ہوں گئے۔ تمام ڈویڑنل ایس پیز اپنے اپنے ڈویژنز کے انچارج ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button