اہم پاکستانی خبریں

ملتان، غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے طلباء کا احتجاج

شیعہ نیوز: بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے طلباء کی جانب سے فلسطین میں غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں مرکزی جامع مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں سول سوسائٹی کے رہنمائوں، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں نعرے درج تھے، احتجاجی مظاہرے میں القدس کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے امریکہ و اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ آج غزہ جل رہا ہے لیکن عالمی سطح پر مسلم حکمران اپنا کردار ادا نہیں کررہے، پاکستان سمیت تمام مسلم ممالک کو مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں باہر نکلنا ہوگا، عرب ممالک اور او آئی سی کا کردار مجرمانہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل مظلوم فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے میں یکسر ناکام ہو چکی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button