اہم پاکستانی خبریں

نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دودہشت گرد ہلاک

شیعہ نیوز: سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا جس میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے نوشکی میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا۔یکیورٹی فورسز نے علاقے میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا تو دہشت گردوں نے اپنے ٹھکانے سے فرار ہونے کی کوشش کی اور اس کوشش میں سیکیورٹی پر فائرنگ بھی کی۔فائرنگ کے تبادلے میں شدت پسند تنظیم بی آر اے سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گرد ندیم اور شہزاد عالم مارے گئے۔

دونوں دہشت گرد خاران اور گردونواح مین سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر بارودی سرنگ نصب کرنے علاوہ فورسز کے خلاف دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے، جسے دہشت گردوں کی جانب سے علاقے میں امن و امان کو خراب کرنے کےلیے استعمال کیا جانا تھا۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button