پاکستانی شیعہ خبریں

آئی ایس او ملتان کے زیراہتمام برسی امام خمینی ؒ اور یوم تاسیس پر کانفرنس کا انعقاد

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) آئی ایس او پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام علی پور گھلواں ضلع مظفر گڑھ میں آئی ایس او کے پچاسویں یوم تاسیس اور برسی امام خمینی (رح) کی مناسبت سے تجدید عہد و عزم نو کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی سطح پر منعقد ہونےوالی کانفرنس میں آئی ایس او ملتان ڈویژن کی ذیلی نظارت کے رکن حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ غضنفر عباس حیدری، مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صدرعلامہ اقتدار حسین نقوی اور ڈویژنل صدر ڈاکٹر جوہر عباس نے خطاب کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سکردو، آئی ایس او کے یوم تاسیس اور امام خمینی ؒ کی برسی کی مناسبت سے پروقار تقریب

پروگرام میں سابقین، ممبران و محبین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مقررین نے آئی ایس او کی پچاس سالہ خدمات اور امام راحل سید روح اللہ خمینی ؒ کی شخصیت پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے امام زمانہ (عج) سے کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button