پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان کے علماء بھی اشرف جلالی کیخلاف تھانے پہنچ گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)دُختر رسول، سیدہ کائنات سیدہ فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شان میں گستاخی کرنے والے اشرف آصف جلالی کے خلاف ملک بھر میں شیعہ سنی علماء، عمائدین، مشائخ عظام اور عوام احتجاج کر رہی ہے، گذشتہ روز جمعۃ المبارک کو جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع میں آصف جلالی کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور مظاہرے کیے گئے، لاہور کے بعد ملتان کے علمائے کرام بھی گستاخ سیدہ کائنات کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے مقامی تھانے نیو ملتان پہنچ گئے۔

علماء کے وفد میں مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ غلام مصطفیٰ انصاری، مولانا ناصر سبطین ہاشمی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا عمران ظفر، مولانا ہادی حسین ہادی، مولانا فرمان علی روحانی شامل تھے۔ علماء کے وفد نے گستاخ سیدہ کے خلاف توہین رسالت کی دفعہ 295C لگانے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر علمائے کرام کا کہنا تھا کہ آصف جلالی نامی شخص کی گستاخی سے کروڑوں مسلمانوں کے دل مجروح ہوئے ہیں اور وہ گستاخ مسلسل سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلا رہا ہے، حکومت، ایجنسیاں اور سکیورٹی ادارے اس گستاخ کے خلاف فی الفور کارروائی کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button