پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی خانہ فرہنگ آمد، ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیت

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ وحدت یوتھ کے مرکزی نائب صدر راجہ مصطفی حیدر نے وفد کے ہمراہ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ اسلامی ایران ملتان کا دورہ کیا، انچارج خانہ فرہنگ خانم زاہدہ بخاری سے ایرانی صدر آیت اللہ رئیسی اور اُن کے رفقاء کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال، صوبائی سیکرٹری میڈیا سیل عزاداری ونگ ثقلین نقوی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ ملتان رانا تیمور حسن، ضلعی رہنما عزاداری ونگ حسنین کربلائی بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button