پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، پاک ایران حالیہ کشیدگی کے حوالے سے شیعہ علمائے کرام کی پریس کانفرنس

شیعہ نیوز: حالیہ پاک ایران صورتحال کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے زیرِاہتمام اہل تشیع مکتبہ فکر کے علمائے کرام کی ملتان میں پریس کانفرنس، پریس کانفرنس سے مجلس علمائے مکتب اہلبیت جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر علامہ قاضی نادر حسین علوی، صوبائی صدر عزاداری ونگ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی ملتان انجینئر سخاوت علی سیال، شیعہ علما کونسل پاکستان ملتان کے صدر علامہ کاشف ظہور نقوی، بزرگ عالم دین علامہ امیر حسین نقوی، علامہ سلطان احمد نقوی، صوبائی رہنما مجلس علما مکتب اہلبیت علامہ سید طاہر عباس نقوی، علامہ وسیم عباس معصومی، علامہ عون محمد نقوی، صوبائی رہنما شیعہ علما کونسل پاکستان بشارت عباس قریشی، علامہ امیر حسین ساقی، علامہ سبطین نجفی، مولانا یونس کمیلی، علامہ مجاہد جعفری، مولانا غدیر شیرازی، مولانا فرمان روحانی خطاب کیا۔

رہنماوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے، بطور پاکستانی شہری ہمیں وطن عزیز کی سلامتی اور خودمختاری عزیز ہے، حالیہ پاک ایران کشیدگی دونوں ممالک اور خطے کے لیے تشویشناک ہے، گزشتہ روز قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کو سراہتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی تنائو کی کیفیت کے خاتمے کو دونوں ممالک اور خطے کے لیے خوش آئند سمجھتے ہیں، پاکستان اور ایران کی دوستی لازوال اور بے مثال ہے، دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ ہے۔

رہنمائوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا تنائو سے عالمی استعمار خوش ہے، اس وقت مسلم ممالک کو باہمی اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ عالمی استعمار جو مسلم ممالک کے خلاف فلسطین، یمن میں جارحیت کررہا اس کا سدباب کیا جائے، ہمارا دشمن مشترکہ ہے جو اسلام کو کمزور کرنے کی ناپاک کوششوں میں مصروف ہے، دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر تعلقات کی بحالی اسلام دشمن عناصر کی ناکامی ہے، پاکستان کے داخلی معاملات میں کسی کی بھی دخل اندازی قبول نہیں، سفارتی سطح پر ہمیں ایک دوسرے کے تحفظات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button