پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، افغانستان میں شیعہ مساجد میں دھماکوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات میں شیعہ مساجد میں خودکش دھماکوں اور شیعہ نسل کشی کے واقعات کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان ڈویژن کی جانب سے ملتان پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

مقررین نے افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کے بعد دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے واقعات میں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ایجنڈا کے تحت افغانستان میں نماز جمعہ کے اجتماعات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس میں دو سو سے زائد نمازی شہید ہوچکے ہیں۔ عالمی دہشت گرد تنظیم داعش اور عالمی استکبار شیطان بزرگ امریکہ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، افغانستان میں شیعہ مساجد میں خودکش دھماکوں کے خلاف احتجاج

عراق اور شام سے تربیت یافتہ بھیڑیوں کو افغانستان میں منتقل کیا گیا۔ شکست خوردہ تکفیری دہشت گرد شیعہ مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہوچکے ہیں، ان کو تحفظ فراہم کرنے میں افغانستان کی نئی حکومت بھی ناکام نظر آتی ہے۔ مقررین کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد سب سے پہلے شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے اور ان پر زمین تنگ کی جا رہی ہے، قابل افسوس امر ہے کہ افغانستان میں شیعہ نسل کشی اور بربریت پر انسانی حقوق کی علمبردار تنظمیں خاموش ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج تو نکل چکی ہیں لیکن تکفیری و دہشت گرد تنظیموں کو امریکی پشت پناہی حاصل ہے۔ خطے سے جب تک امریکی شیطانیت کا خاتمہ نہیں ہوگا، تب تک امن ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button