ملتان، محکمہ اوقاف کی دربار شاہ شمس امام بارگاہ میں مداخلت پر شیعہ عمائدین نالاں
شیعہ نیوز: سابقہ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور سابقہ کمشنر ملتان عامر خٹک کی محبت اور عقیدت سے دربار حضرت شاہ شمس کی تزئین و آرائش اور دیگر تعمیرات کی گئیں لیکن اب محکمہ اوقاف دربار سے ملحقہ امام بار گاہ میں ناجائز مداخلت کر کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین اور لائسنسدار مخدوم سید عون رضا شمسی نے دربار حضرت شاہ شمس کے شیعہ سنی عقیدت مندوں کے ایک اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اباو اجداد نے حضرت شاہ شمس کے لیے ایک وسیع رقبہ دیا تھا جس کی آمدن سے دربار کے اخراجات کیئے جاتے تھے لیکن محکمہ اوقاف مختلف اوقات میں دربار کے رقبے پر قبضہ کرنے کی کوشش کرتا رہا جس سے مسائل پیدا ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ دربار کے باہر امام بارگاہ دوران محرم اور دیگر مواقع پر تمام انتظامات اور اخراجات ہم کرتے ہیں اور عرس کے موقع پر بھی ہم اور مریدین ہی اخراجات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ایک بار پھر محکمہ اوقاف نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے امام بارگاہ کے معاملات میں مداخلت کر کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے ہم ملتان اتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ محکمہ اوقاف کو بدامنی پھیلانے سے روکا جائے۔
اجلاس میں علامہ سید اقتدار حسین نقوی، بیرسٹر محمد عثمان ڈوگر، سید انیس مہدی جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ بار ملتان، فہیم گردیزی ایڈوکیٹ، مخدوم سید یوسف حیدر شمسی، خرم شہزاد انجمن تاجران صرافہ بازار، مخدوم سید حسن رضا مشہدی، مخدوم سید چن چراغ مشہدی، افتخار الحسن، رائے محمد اجمل کھرل ایڈوکیٹ ہائی کورٹ، چوھدری ذیشان مسعود ایڈوکیٹ، سید ندیم عباس بخاری ایڈوکیٹ، رانا ندیم کانجو ایڈوکیٹ سپریم کورٹ، بشارت قریشی، صفدرسرسانہ سیال ایڈوکیٹ، محمد اکمل بلوچ ایڈوکیٹ، ملک عدنان احمد ایڈوکیٹ، شیخ عدنان مطلوب ایڈوکیٹ، سید توقیر شاہ ایڈوکیٹ، روف خان ایڈوکیٹ، نوید ہاشمی ایڈوکیٹ، میڈم بشری نقوی ایڈوکیٹ، عون رضا انجم گوپانگ ایڈوکیٹ شریک تھے۔