پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ملتان، انتظامیہ کی یقین دہانی پر شیعہ مسنگ پرسنز کا دھرنا ختم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ملتان میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیےشاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دیا جانے والادھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد گزشتہ رات ختم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلیے بنائی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر کے باہر دیا جانے والا احتجاجی دھرنا انتظامیہ کی یقین دہانی کے بعد ختم کردیا گیا۔

کمیٹی کی کال پر کل لاہور، اور اسلام آباد میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں جس میں سینکڑوں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ ملک بھر سے شیعہ لاپتہ عزاداروں کی گمشدگی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے تحت لاپتہ عزاداروں کی بازیابی کی تحریک جاری ہے جس کے تحت ملک بھر میں احتجاج کا سلسہ جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button