پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام ایرانی صدر اور اُن کے رفقاء کے لیے مجلس ترحیم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی جانب سے مسجد الحسین گلشن مارکیٹ ملتان میں شہید آیت اللہ ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کار کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس ترحیم سے کاشف زیدی اور صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سیکرٹری میڈیا عاطف سہرانی، سیکرٹری فنانس غلام حسنین انصاری، ضلعی صدر فخر نسیم اور مسجد کے نمازیوں نے شرکت کی، آخر میں شہدائے خدمت اور ان کے رفقا کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button