پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید غدیر کی مناسبت سے محفل مشاعرہ

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنوبی پنجاب کے زیراہتمام عید غدیر کے حوالے سے محفل مشاعرہ کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ سید اقتدار حسین نقوی صوبائی صدر جنوبی پنجاب نے کی، مہمان خصوصی سلیم عباس صدیقی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں چیئرمین عزاداری کونسل حسنین بخاری، مولانا جواد نقوی، سیکرٹری فنانس ادارہ خودی سید فرخ شمسی، اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ، ضلعی صدر ملتان آئی آئی ایس او احتشام مہدی، عاطف سرانی تھے۔  مشاعرے میں شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، مشکور حیدری، کاشف زیدی، نعیم کاظمی، کیف صحرائی، لئیق حسین لیئق، سید انیس مہدی، ذولقرنین حیدر صدیقی، افسر علی افسر، رانا فیضان، ڈاکٹر سعادت علی، علی حمزہ زیدی، کمیل حیدر، سید ہادی رضا نے اپنا اپنا کلام پیش کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button