پاکستانی شیعہ خبریں

ملتان، اربعین کونسل کے زیراہتمام چہلم امام حسینؑ کی مناسبت سے بچوں میں آرٹ مقابلہ

شیعہ نیوز: اربعین کونسل پاکستان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کی مناسبت سے چھوٹے بچوں کے درمیان آرٹ مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔ مقابلے کا اہتمام امام بارگاہ سائبان زہرا سبزہ زار کالونی ملتان میں کیا گیا۔ بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے میں شرکت کی اور اپنے اپنے انداز سے چہلم امام حسین علیہ السلام، شہدائے کربلا، واقعہ کربلا اور کربلا سے منسلک شبیہات کو بنایا۔ مقابلے کے اختتام پر بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تعریفی سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر اربعین کونسل کے رہنما سید جواد جعفری، آرٹ مقابلے کے آرگنائزر علی عمران ملک، منتظم امام بارگاہ سائبان زہرا سید مصطفی حیدر زیدی، مسلم لیگ ن کے رہنما شیخ طارق رشید، تیمور حسن، احسن مہدی اور دیگر موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button