پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مولانا منیرالحسن جعفری کووفاقی داالحکومت سے جبری لاپتہ ہوئے تین روز گذرگئے

واضح رہے کہ مولانا منیر الحسن جعفری انتہائی شریف النفس انسان اور محب وطن پاکستانی ہیں، وہ قرآنی علوم سے مربوط ادارے تنزیل سے وابستہ ہیں۔

شیعہ نیوز: معروف دعا خواں اور عالم دین علامہ منیر الحسن جعفری کووفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ ہوئے تین روز گذر گئے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بازیابی کیلئے تاحال کوئی اقدام نا اٹھا سکے۔

علامہ منیر الحسن جعفری کو گزشتہ دنوں اسلام آباد میں سفرکے دوران لاپتہ کردیا گیا تھا ملت تشیع پاکستان نے مولانا منیر الحسن جعفری کی عدم بازیابی پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

واضح رہے کہ مولانا منیر الحسن جعفری انتہائی شریف النفس انسان اور محب وطن پاکستانی ہیں، وہ قرآنی علوم سے مربوط ادارے تنزیل سے وابستہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایٹمی دھماکے کرنے کے26 سال بعد اچانک 28 مئی کو سرکاری چھٹی کے اعلان کی ضرورت کیوں پیش آ گئی؟؟؟سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

ایک جانب معزز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ملک میں جاری جبری گمشدگیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں لیکن دوسری جانب ایسے آئین وقانون شکن اقدامات کا نارکنے والا سلسلہ بھی تاحال جاری ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button