مشرق وسطی

مسلم ممالک جنگ کے خاتمے کیلئے اپنے موقف پر عملدرآمد کروائیں، ڈاکٹر خالد قدومی

 شیعہ نیوز: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ اکتوبر 2023ء سے جاری ہے اور صیہونی افواج نے تمام تر بین الاقوامی دباؤ جوتے کی نوک پر  رکھتے ہوئے غزہ کو زندہ لوگوں کا قبرستان بنا دیا ہے، لیکن اس کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کا کہنا ہے کہ ہم مسلم ممالک سے اسرائیل کے خلاف میدان جنگ میں اپنی فوجیں اتارنے کا مطالبہ نہیں کرتے، لیکن چاہتے ہیں کہ مسلم ممالک جنگ کے خاتمے کے لیے اپنے موقف پر عمل درآمد کروائیں۔ حماس ترجمان خالد قدومی نے کراچی میں ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں بتایا کہ مسلم ممالک اور  او آئی سی کی جانب سے محض بیانات کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا، کیونکہ اسرائیل روز وار کر رہا اور معصوم جانیں لے رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button