اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مسلم لیگ ن اور پی پی پی گلگت بلتستان میں مذہبی کارڈ استعمال کرنے پر مجبور

شیعہ نیوز: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے بعد اب مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان پہنچ گئی ہیں ۔ پہلے بلاول اور اب مریم نواز گلگت بلتستان کے انتخابی جلسوں میں سادہ لوح اہلیان گلگت بلتستان کو بے وقوف بنانے اور ان کے مذہبی جذبات سے کھیلتے ہوئے مذہبی نعروں اور دعدوں کا سہارا لینے پر مجبور نظر آرہے ہیں ۔

سندھ اور پنجاب میں عزاداران امام حسینؑ پر مظالم کے پہاڑ توڑنے والی، زاکر نواسہ رسول ؐ پر پابندیاں لگانے والی، عزاداران حسینیؑ پر مقدمات درج کرکے انہیں جیلوں میں ڈالنے والی مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت انتخابی جلسوں میں نعرہ حیدری لگا لگاکر عوام کی ہمدردیاں وصول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جبکہ مریم نواز نے نعرہ حیدری کے جواب میں کہاکہ سکردو کے غیورعوام شیر خدا حضرت علیؑ کے نام کی جو اتنی مالا جپتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ حیدرؑ والی بہادری ان میں بھی موجود ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تم جس شیرخداعلیؑ کا نعرہ لگا رہے ہو محمد نواز شریف اور مریم نواز شریف بھی ان ہی کی ماننے والی ہے ۔

ایک مرتبہ پھر افواج پاکستان کے خلاف زہر اگلتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ پاکستانی فوج کی دل سے قدر کرتے ہیں لیکن ان کی جگہ ہمارے دلوں اور سرحدوں پر ہے، فوج کی جگہ پولنگ اسٹیشن میں نہیں ہے۔(ن) لیگ کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ حکومت گرانے یا بنانے کا اختیار کسی ادارے یا چند افراد کو نہیں بلکہ اس کا اختیار صرف عوام کو ہے، ہم ظلم اور ووٹ چوروں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، اگر گلگت بلتستان میں ووٹ چوری ہوا تو تماشہ پوری دنیا دیکھے گی، جو چوری ہونا تھی ہو گئی اب اس کے بعد عوام اجازت نہیں دیں گے، اگر عوام دیکھیں کہ ووٹ چوری ہو رہا ہےتو ان کرداروں کو بے نقاب کریں۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز 7 روز تک گلگت بلتستان میں قیام کریں گی، وہ گلگت بلتستان کے علاقوں گمبہ کے علاوہ غواڑی میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ پارٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نائب صدر مسلم لیگ نواز مریم نواز جمعے کو اسکردو شہر میں مسلم لیگ نواز کے جلسے سے خطاب کریں گی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close