اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بھارت میں مسلم کشی، او آئی سی غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) صدر جعفریہ الائنس پاکستان علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کی آواز بننا چاہیئے، بھارت میں مساجد، مدارس اور مسلمانوں کی بستیوں پر انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے غنڈوں کے ساتھ بھارتی پولیس بھی نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ہندوتوا جیسے متعصبانہ رویوں کی بنیاد پر ظلم کیا جارہا ہے، ایسا رویہ مسلمانوں کے خلاف پہلا نہیں ہے، پہلے بھی گجرات میں ظالم مودی کے دور میں مظالم جاری رہے ہیں، مسلم حکمرانوں کو کسی قسم کی فکر ہی نہیں کہ مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم ہورہا ہے، عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

علامہ رضی جعفر نقوی نے مزید کہا کہ مسیحی اور یہودیوں کے خلاف دنیا میں ہونے والے کسی بھی واقعہ پر واویلا کرنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں بھی خاموش ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ مسلمان ممالک خاص طور پر او آئی سی اور عرب لیگ غیرت ایمانی کا مظاہرہ کریں اور امت واحدہ کا ثبوت دیتے ہوئے بھارت میں مسلمانوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کروائیں، مگر افسوس ابھی تک کچھ نہیں کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کو بھی بھارت سے شدید احتجاج کرنا چاہیئے، محض بیان بازی کافی نہیں، پاکستانی عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکمرانوں کو بھارتی مسلمانوں کی آواز بننا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button