
معتبر سنی کتب سے متعدد احادیث رسولؐ حذف کروانے کا انکشاف
شیعہ نیوز : مفتی منیب اور سپاہ صحابہ کا گٹھ جوڑ سے معتبر سنی کتب سے متعدد احادیث رسولؐ حذف کروانے کا انکشاف ہوا ہے ۔
ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں نے ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ اہل سنت کی اہم کتب سے متعدد احادیث رسول اکرم ﷺ کو حذف کردیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مفتی منیب الرحمان کی کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنماؤں کے ساتھ ہونے والی اس بیٹھک میں اس بات پر بحث کی گئی کہ ابو سفیان، معاویہ اور دیگر ایسے افراد جو اہل تشیع کے ہاں قابل احترام نہیں ان کے بارے میں مستند اہل سنت کتب میں رسول اکرم ﷺ سے مذمت ور ملامت والی احادیث موجود ہیں جن کی بنا پر اہل تشیع ان افراد کے خلاف ناقابل احترام ہونے کے مضبوط دلائل رکھتے ہیں۔
میٹنگ کے شرکاء نے اس بات کا بھی اظہار کیا کہ خود پڑھے لکھے اہل سنت جوانوں کو بھی ان احادیث کی وجہ سے ابوسفیان اور معاویہ کے احترام پر قائل کرنا مشکل ہوتا ہے۔
کالعدم سپاہ صحابہ کے رہنما نے تجویز پیش کی کہ اہل سنت کتب میں موجود ایسی تمام معتبراحادیث جن میں معاویہ، ابو سفیان یا ایسے دیگر افراد جن کے بارے میں رسول اکرم ﷺ کی جانب سے مذمت اور ملامت کی گئی ہے کو حذف کردیا جائےجس پر مفتی منیب الرحمان سمیت دیگر شرکاء نے حامی بھرتے ہوئے متفقہ فیصلہ کیا کہ اب اہل سنت کتب سے ایسی احادیث کو حذف کردیا جائے گا۔
تاہم پاکستان میں اہل سنت کی بڑی شخصیات جن میں ڈاکٹر علامہ طاہر القادری، مفتی گلزار احمد نعیمی، مفتی حنیف قریشی اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت کئی اکابرین شامل ہیں جو احادیث رسول اکرم کو حذف کرنے کے حق میں نہیں ہیں اورمعاویہ ابن ابوسفیان کے بارےمیں تعریفیں اور دفاع کے بجائے کف لسان کے عقیدے پر قائم ہیں۔