مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

مزاحمتی محاذ ’’صدی کی ڈیل‘‘ کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک ’’حرکۃ الجہاد الاسلامی‘‘ کے سیکرٹری جنرل زیاد نخالہ نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلامی مزاحمتی محاذ اللہ تعالی پر توکل کرتے ہوئے ’’صدی کی ڈیل‘‘ جو فلسطینیوں کے تاریخی اور مسلمہ حقوق کو ختم کر دینے کی ایک سازش ہے، کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گا۔

حرکۃ الجہاد الاسلامی کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف کو سراہا اور ایران کا شکریہ ادا کیا۔

سپاہ قدس ایران کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ ایران ہمیشہ فلسطینی قوم کے ساتھ رہا ہے اور ایران نے ہمیشہ فلسطینی قوم کے تاریخی و مسلمہ حقوق کو ختم کرنے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور اسی طرح امریکہ کی طرف سے پیش کردہ ’’صدی کی ڈیل‘‘ نامی اس سازش کا بھی فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مقابلہ کرے گا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی ایران کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

ایرانی انقلابی گارڈز سپاہِ پاسداران کی ذیلی بریگیڈ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کرنے کے دہشت گردانہ اقدام سے امریکہ کا مقصد ’’صدی کی ڈیل‘‘ نامی سازش کو کامیابی کے ساتھ ہمکنار کرنا تھا کیونکہ امریکہ کا خیال تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف میں تبدیلی آ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد نہ صرف اسلامی مزاحمتی تحریکوں کی حمایت پر مبنی ایران کے موقف میں مزید قوت آئی ہے بلکہ پورے خطے سے امریکی-صیہونی تسلط کو ختم کرنے کے اسلامی مزاحمتی تحریکوں کے عزم میں بھی کئی گنا مضبوطی آئی ہے۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close