پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی کابینہ کے چار ناموں کا اعلان کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے آئندہ تین سال کیلئے اپنی کابینہ کے اراکین کے ناموں کا مرحلہ وار اعلان شروع کردیا ہے ۔

پہلے مرحلے میں مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی کی تقرری کے بعد سید ناصرعباس شیرازی کو ایم ڈبلیوایم کا مرکزی جنرل سیکریٹری، سید اسدعباس نقوی کو سیکریٹری پولیٹیکل افیئرز اور علامہ مقصود ڈومکی کو مرکزی سیکریٹری تنظیم سازی مقررکردیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، شیعہ تنظیموں کے تحت امام خمینی ؒکی برسی کا مرکزی اجتماع

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی جانب سے چاروں نئے مرکزی عہدیداران کی تقرری کا باقائدہ نوٹیفکیشن مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button