پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈی آئی خان میں شیعہ نسل کشی کی نئی لہر کو حکومت فوری طور پر روکے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروآ میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے عامر عباس بلوچ کی مظلومانہ شہادت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور خانوادہ گرامی سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں ڈی آئی خان، کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کو کھلی چھٹی، ایک ہفتے میں دو شیعہ شہید

انہوں نے حکومتی اداروں سے مطالبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں جنہیں ہر صورت روکا جائے اور ملوث قاتلوں کو جلد از جلد کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ ہم اس بہیمانہ قتل کے خلاف احتجاج کرنے والے شرکاء کے ساتھ ہیں اور صوبائی مسؤلین سے کہہ دیا ہے کہ وہ بھی اس میں شامل ہوں اور ہر اتوار اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button