پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

امام زادہ شاہ چراغ کے مزار پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، علامہ وسیم عباس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے ایران کے شہر شیراز میں امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے فرزند اور امام علی رضا علیہ السلام کے بھائی امام زادہ احمد بن امام موسی کاظمؑ کے روضے پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مزارات، اولیاء اللہ اور اہل بیت اطہار کے روضہ ہائے مبارکہ کو نقصان پہنچانا داعشی سوچ ہے، عالمی استعمار اپنی منافقانہ چالوں سے ایران کے اندرونی حالات کو خراب کرنا چاہتا ہے مگر ایرانی سیکیورٹی فورسز نے اپنی بہتر حکمت عملی سے ان کے ارادے خاک میں ملا دیے ہیں، جس طرح داعش کو عراق اور شام میں شکست فاش ہوئی ہے اسی طرح داعشی اور اُن کے پٹھووں کو ایران میں بھی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں ایران، شاہ چراغ مزار پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی

اُنہوں نے شہداء کی مغفرت اور زخمیوں کی شفایابی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ہمارے حوصلے اورعزم کو پست نہیں کرسکتے۔ اُنہوںنے کہا کہ امریکہ اور اُس کے حواری پوری دنیا کے استحکام کیلئے خطرہ ہیں، پاکستان کو بھی آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی اپنانا ہوگی۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button