پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے وفد نے ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی سربراہی میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں بزرگ عالم دین علامہ سید محمد تقی نقوی سے ملاقات کی اور اُن کی تیمارداری کی۔

وفد میں ممبر صوبائی تربیتی کونسل علامہ امیر حسین ساقی، ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مرزا وجاہت علی، ضلعی سیکرٹری تعلیم عاصم نقوی، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی فخر نسیم صدیقی اور ضلعی ترجمان محمد رضا مومن بھی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے بزرگ عالم دین کی احوال پُرسی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں 11 فروری، مجلس وحدت مسلمین کامتنازع نصاب کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان

یاد رہے کہ علامہ سید محمد نقی نقوی گزشتہ دنوں شدید علیل تھے اور اب تیزی سے رو بہ صحت ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button