پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے مستحقین میں قربانی کے گوشت کی تقسیم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ملک کے مختلف اضلاع میں قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ، جنوبی پنجاب ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قربانی کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت ہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے فلاحی شعبے اے ڈی ایم سی کے مرکزی آفس سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں گائے اور بکروں کی قربانی کی گئی جبکہ لاہور، اسلام آباد ، کوئٹہ، پشاور ، سکردو، گلگت، شور کوٹ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سانگھڑ، نواب شاہ، گھوٹگی، شکارپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، کشمور، جیکب آباد، حیدرآباد، جعفرآباد، نصیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں بکروں اور دنبوں کی قربانی کی گئی ۔

یہ خبر بھی پڑھیں ملتان، علامہ اقتدار نقوی سمیت 13 افراد کے 2ماہ کیلئے زبان بندی کے احکامات جاری

اجتماعی قربانی برائے مستحقین کی مدمیں حاصل شدہ ہزاروں ٹن گوشت ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اصل روح کو برقرار رکھا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button