پاکستانی شیعہ خبریں

ملت کی حمایت سے ایم ڈبلیو ایم ایک معتبر نام بن چکا ہے، علامہ مقصود ڈومکی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار ایم ڈبلیو ایم کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی حمایت اور دعاؤں کے باعث مجلس وحدت مسلمین آج وطن عزیز کی سیاست میں ایک معتبر نام بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے  تحصیل گڑھی یاسین کا دورے کے موقع پر ڈکھن شہر کی مسجد میں منعقدہ اجلاس میں شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ جنرل سیکریٹری سعید احمد خروس سابقہ تحصیل صدر مستنصر مہدی ابڑو و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم اپنے ان تمام ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے عام انتخابات کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے امیدواروں کو سپورٹ کیا۔ ملت کی حمایت اور دعاؤں کے نتیجے میں مجلس وحدت مسلمین آج وطن عزیز پاکستان کی سیاست میں ایک معتبر نام بن چکا ہے۔ جو اعلیٰ انسانی اقدار اور اصولوں کے لئے میدان عمل میں ہے۔ ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ شکار پور ضلع کی سیاست میں مجلس وحدت مسلمین نے جو کردار ادا کیا ہے، اسے بھرپور انداز سے جاری رکھیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button