پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین وطن عزیز پاکستان کے مظلوموں اور محروموں کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ان خیالات کا اظہار علامہ مقصود علی ڈومکی نے اسلام آباد میں منعقدہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی تنظیم سازی کونسل کا اہم اجلاس علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ، بلوچستان، پنجاب، جنوبی پنجاب، خیبرپختونخوا، ریاست کشمیر اور جی بی کے صوبائی مسوولین شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ریاست کشمیر کے صدر علامہ سید یاسر سبزواری نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اجلاس میں شعبہ تنظیم سازی کی گذشتہ چار ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ ناظر عباس تقوی کی اسلام آباد میں طاہر اشرفی سے ملاقات

انہوں نے کہا کہ مضبوط تنظیم ہی کے ذریعے ملت کے دکھوں کا مداوا ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی تنظیمی تربیت ترجیحات میں شامل ہے۔ اس سلسلے میں دستور اور کتاب رہنمائے مسوولین کا ہر سطح پر مطالعہ اور اسٹڈی سرکلز کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تین ماہ کے دوران مرکزی سیکرٹری تنظیم صوبہ پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور ریاست کشمیر کا تنظیمی دورہ کریں گے۔ اجلاس نے فیصلہ کیا کہ پاکستان بھر کے تمام صوبوں میں ضلعی شوریٰ کے دوسرے دستوری اجلاس جلد مکمل کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button