پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سری نگر میں جی 20 ممالک کا اجلاس بین الاقوامی بد عہدی کی واضح مثال ہے

شیعہ علام کونسل کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کی سری نگر میں G20 کانفرنس کے انعقاد پر تشویش کا اظہار، کہا کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے، متنازعہ علاقے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی چارٹرز،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، حریت کانفرنس کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جمو ں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں G20کانفرنس کے انعقاد پر اپنے رد عمل میں کہاکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسائل اور تنازعات میں صف اول میں شامل ہے، ایسے علاقے میں بین الاقوامی فورم کی کانفرنس بھارت کی بین الاقوامی چارٹر، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور باہمی احترام کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، چین جیسے دوست ملک کابائیکاٹ واضح کرتاہے کہ یہ معاملہ کتنی اہمیت کا حامل ہے ، آج تک کشمیری اپنے حق خو د ارادیت کےلئے ظالم و جابر فوج کے سامنے سینہ سپر ہیں ، حریت کانفرنس کی جانب اس موقع پر کئے جانیوالے اعلان ، احتجاج، ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔پاکستان کو کشمیری قوم کے وکیل کے طور پر مضبوط انداز میں بین الاقوامی برادری کے سامنے اس مسئلے کو پیش کرتے رہنا چاہیے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button