ایم ڈبلیو ایم ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے، علامہ مقصود ڈومکی
شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی ایم ڈبلیو ایم نے ہمیشہ ملت جعفریہ کی نمائندگی کی ہے۔ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مدرسہ المصطفی خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیکب آباد میں شیعہ اکابرین کے اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلع جیکب آباد، جعفر آباد، نصیر آباد اور شکار پور کے اضلاع سے شیعہ رہنماؤں، علمائے کرام منتخب کونسلر انجمنوں اور قومی تنظیموں کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال اور گذشتہ انتخابات کے نتائج کا جائزہ لیا گیا۔ اس کے علاوہ عمائدین نے آئندہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے حکمت عملی پر مشاورت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ملت جعفریہ کی نمائندہ جماعت ہے۔ جو ہر محاذ پر ملت کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ قومی حقوق کے حصول کے لئے سیاسی میدان میں حاضر رہنا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے۔ امن و امان کی ابتر صورتحال پر مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کی جانب سے پیدل مارچ قابل تحسین اقدام ہے۔ آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کے صدر اصغر علی سیٹھار، ضلع جیکب آباد کے صدر نذیر حسین جعفری، سید غلام شبیر نقوی، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی رہنماء سید عبدالقادر شاہ، سید شبیر علی شاہ، ضلع صحبت پور کے صدر سید شاہد حسین شاہ، سید بہار شاہ، بزرگ شیعہ رہنماء سید مظہر علی شاہ نقوی، چیف کونسلر عبدالرب لاشاری، اصغریہ آرگنائزیشن کے رہنماء انعام علی اغانی، وحدت یوتھ ونگ کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی منصب علی کربلائی، آئی ایس او کے سابقہ ڈویژنل صدر فضل عباس بہشتی، مجلس علمائے مکتب اہل بیت کے ضلعی صدر علامہ سیف علی ڈومکی، جعفریہ الائنس کے رہنماء مولانا منور حسین سولنگی اور دیگر شریک ہوئے۔