پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

کراچی، مجلس وحدت مسلمین اور جماعت اسلامی کے وفود کی ملاقات

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے وفد کی امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات، شہر کراچی کے مسائل اور ان کے حل کے لئے تفصیلی گفتگو۔

مجلس وحدت مسلمین کے وفد کی قیادت صدر کراچی مولانا شیخ محمد صادق جعفری نے کی جبکہ وفد میں پولیٹکل سیکرٹری جناب مبشر حسن ، صوبائی رہنما حیدر زیدی اور ممبر پولیٹیکل کونسل جناب فرحت عباس شامل تھے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر کراچی جناب مسلم پرویز اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں علامہ مقصود ڈومکی کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین سے ملاقات

ایم ڈبلیوایم اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شہر قائد میں بلدیاتی الیکشن کے مسلسل تعطل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا رویہ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،شہر کے گھمبیرعوامی مسائل کا حل فقط بااختیار اوربلدیاتی نظام میں ہی مضمر ہے، جمہوری اقدار کی علمبردار سیاسی جماعت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن سے مسلسل فرار ناقابل فہم ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی مل بیٹھنے پر اتفاق کیا ، امیر جماعت اسلامی کراچی انجینئر حافظ نعیم الرحمٰن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کی آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button