
شیعہ ہزارہ کمیونٹی کے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، ایم ڈبلیو ایم کا اعلی سطحی وفد کوئٹہ روانہ
شیعہ نیوز: بلوچستان مچھ میں ۱۱ معصوم کان کنوں کو بے دردی سے شہید کرنے کے خلاف کوئٹہ سمیت ملک بھر میں دھرنوں کا سلسلہ جاری ہے اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کا اعلی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کی قیادت میں کوئٹہ روانہ ہوچکا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی کے مطابق اس وقت ایم ڈبلیو ایم کا اعلی سطحی وفد مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ناصر شیرازی کی قیادت میں کوئٹہ روانہ ہوچکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی اور دیگر رہنما بھی وفد کے ہمراہ ہیں۔ اور ایم ڈبلیو ایم کا وفد شہداء کے خاندانوں سے ملاقات ۔کرے گا
مجلس وحدت مسلمین ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے ساتھ کھڑی ہے،مطالبات کی منظوری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گی، ہزارہ شیعہ کمیونٹی کے مطالبات جائز اور قابل عمل ہیں، حکومت وقت ضائع نہ کرے، ترجمان مجلس وحدت مسلمین
علامہ مقصود ڈومکی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم ایسے وزراء اور مشیروں سے ہوشیار رہیں جو انہیں غلط سمت کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، جو حکومتی اراکین وزیر اعظم کے کوئٹہ جانے کی راہ میں رکاوٹ ہیں وہ حالات کی خرابی کے ذمہ دار ہوں گے۔