پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاظم میثم کامیاب، کئی بڑے امیدوار ہار گئے

شیعہ نیوز : گلگت بلتستان الیکشن کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، جی بی 8 اسکردو 2 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا ہے، اس حلقے سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار محمد کاظم میثم 7 ہزار 534 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے امیدوار محمد کاظم میثم 7842 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آئے۔ پیپلزپارٹی کے سید محمد علی شاہ 6904 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ۔

سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، ناصرشیرازی، علامہ احمد اقبال رضوی، اسدعباس نقوی، تمام صوبائی سیکریٹری جنرل صاحبان سمیت ملک بھر سے کارکنان اور عہدیداران کی مبارک باد، حلقہ میں کارکنان ، ووٹرز اور سپورٹرز کا شاندار جشن ، صوبائی سیکریٹری جنرل آغا علی رضوی اور محمد کاظم میثم کا شرکاء سے خطاب اور بھرپور اعتماد پر اظہار تشکرکیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button