اہم پاکستانی خبریں

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علی حسین نقوی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین سندھ کے سیکرٹری سیاسیات سید علی حسین نقوی سے آئی پی پی کے صوبائی صدر محمود مولوی، جنرل سیکرٹری علی جونیجو اور رضوان خان نے ملاقات کی۔ اس موقع پر علی حسین نقوی نے استحکام پاکستان پارٹی کی اعلیٰ قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ ملاقات کے موقع پر محمود مولوی نے کہا کہ علی حسین نقوی کو پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں، لوگ استحکام پاکستان پارٹی میں تیزی سے شامل ہو رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ الیکشن سے پہلے کئی نام ہمارے ساتھ جڑیں گے۔ اس موقع پر آئی پی پی جنرل سیکرٹری علی جونیجو کا کہنا تھا کہ کراچی سے الیکشن میں نئے چہرے سامنے لا رہے ہیں، نوجوان آگے آکر سیاست سے انتشار کا خاتمہ کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button