پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم قائدین کا اسلام آباد میں بلوچ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد نے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی سربراہی میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر بلوچ یکجہتی مارچ کے مظاہرین کی جانب سے جاری احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور جبری لاپتہ بلوچ افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ متاثرہ خاندانوں سے مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ آپ کا اور ہمارا دکھ ایک جیسا ہے، ہم بھی اپنے درجنوں بے گناہ جوانوں اور ساتھیوں کی جبری گمشدگی کا غم کئی کئی سال سے جھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر مجلس علمائے مکتب اہل بیتؑ کے مرکزی رہنما علامہ اصغر عسکری، صدر گلگت بلتستان آغا علی رضوی، صدر وحدت یوتھ تصور علی مہدی، مولانا عیسیٰ امینی، ارشاد بنگش و دیگر بھی ہمراہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button