
ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں کادورہ مشہد مقدس، علماء سے ملاقات
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے رُکن علامہ غلام حُر شبیری نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری کے ہمراہ مشہد مقدس میں واقع مجلس وحدت مسلمین کے دفتر موسسہ شہید عارف الحسینی کا دورہ کیا۔
مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجۃ الاسلام عقیل حسین خان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے رہنماء حجة الاسلام والمسلمین آزاد حسین، حجة الاسلام والمسلمین عارف حسین، حجة الاسلام ظفر عباس، حجة الاسلام عباس علی خان اور میڈیا سیل کے مسئول مظاہر منتظری بھی موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام 2 روزہ سفیران مہدیؑ ورکشاپ کا انعقاد
تعارفی نشست کے بعد شعبہ مشھد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے دفتر تشریف آوری پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور شعبہ مشھد مقدس کی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر کراچی ڈویژن کے صدر حجة الاسلام والمسلمین شیخ صادق جعفری نے شعبے میں جاری فعالیت کو سراہا۔ رکن مجلس شوریٰ عالی حجت الاسلام والمسلمین علامہ حر شبیری نے شعبے کی فعالیت میں مزید بہتری کے لیے اہم اور مفید نکات کی طرف اشارہ کیا اور ساتھ ہی ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔