پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی مجلس عزاء میں پودے تقسیم کرتے ہوئے شجرکاری کی تاکید

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں

شیعہ نیوز : ملک میں بڑھتے درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب جیکب آباد میں مجلس امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں میں پودے تقسیم کرکے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ گولاٹو میں درخت تقسیم کئے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر درختوں کے نیاز کی تقسیم بہترین عمل ہے۔ عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین سے انتقام لینے کا یہ جارحانہ انداز ملک وقوم کے لیے شدید خطرات پیدا کر رہا ہے جسے فوری طور پر روکنا ہو گا، سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے کہا کہ شجرکاری عبادت ہے۔ روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزاء میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button