ایم ڈبلیو ایم کی ڈی جی رینجرز سے ملاقات،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
شیعہ نیوز(کراچی) مجلس وحد ت المسلمین کے وفد نے ڈی جی رینجر ز رضوان اختر سے ملاقات کی ہے جس میں ڈی رینجرز نے کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث قاتلوں کو پکڑنے کی یقین دہانی کراوئی ہے، تفصیلات کے مطابق کراچی میں بڑھتی ہوئی شیعہ نسل کشی کے خلاف مجلس وحدت المسلمین نے گذشتہ ہفتہ وزیر اعلی ہاوس تک لبیک یاحسین مارچ کیا تھا جو بعدا ز دھرنے میں تبدیل ہوگیا ، جس میں شیعہ نسل کشی کی روک تھام کے حوالے سے مطالبات کی ایک فہرست رکھی گئی تھی، ان مطالبات کو حکومتی وفد کی جانب سے منظوری کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا، اس سلسلے میں ایم ڈبلیو ایم کے وفد نے اگلے مرحلے میں وزیراعلی سندھ سے ملاقات کی جبکہ اب تیسرے مرحلے میں کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ سے حکومتی و سیکورٹی اداروں کو آگاہ کرنے اور اس کے سدباب کے لئے مجلس وحدت المسلمین کراچی کے وفد نے ڈی جی رینجرز رضوان اختر سے ملاقات کرکے اپنے تحفظات انکے سامنے رکھے جس پر ڈی جی رینجرز نے شیعہ نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے جلد ٹارگٹ کلرز کو پکڑنے کی یقین دہانی کراوئی ہے۔