اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاکستان کی تقدیر بدلنے کیلئے عوام کو میدان میں نکلنا ہوگا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر عباس تقوی کا کہنا ہے کہ اس وقت وطن عزیز پاکستان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے، حکمران عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے اپنے اپنے سیاسی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں عوام کا جو بنیادی ترین مسئلہ ہے وہ مہنگائی ہے، مہنگائی سے نمٹنے کے خلاف نہ اپوزیشن اور نہ ہی حکومت کے پاس کوئی بھی بہتر حکمت عملی موجود ہے، روپے کی قدر میں کمی ہو رہی ہے اور وزیراعظم کے اعلان کے بعد اگر پیٹرول سستا بھی ہوگیا لیکن اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں، اس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومت کے پاس اس سسٹم کو ٹھیک کرنے کے لئے کوئی سسٹم موجود نہیں، ایک غریب آدمی جس کی تنخواہ بیس ہزار روپے ہے وہ کیسے اس مہنگائی کے زمانے میں اپنے بچوں کو تعلیم، یوٹیلیٹی بلز و صحت کی سہولیات دے سکتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں متنازعہ یکساں قومی نصاب کے خلاف ایم ڈبلیوایم نے ملک گیر شیعہ قومی کانفرنس طلب کرلی

انہوں نے کہا کہ عوام کا جینا مشکل ہوچکا ہے، حکومت اور اپوزیشن آپس میں سیاسی پنجہ آزمائی میں لگے ہوئے ہیں، عوام کی کسی کو بھی فکر نہیں ہے، قرآن میں ہے کہ جو قومیں اپنی حالت نہیں بدلتیں خدا بھی ان کی حالت نہیں بدلتا، عوام کو اپنی جدوجہد پر اعتماد کرنا ہوگا، عوامی جدوجہد کے ذریعے ہی پاکستان کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے لہذا عوام اپنے حقوق کے لئے جدوجہد و کوششیں کریں، اگر عوام اپنے حق کو حاصل کرنے کے لئے میدان حق میں نکلے تو پاکستان کی تقدیر بدلے گی، عوام کو اپنی جدوجہد کا آغاز کرنا ہوگا اور اپنے حصول کے لئے آئین اور قانون میں رہتے ہوئے کوششیں کرنا ہوں گی تو عوام کے مسائل بھی حل ہونگے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button