پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم رہنما ناصرشیرازی کی سینئرسیاستدان محمود خان اچکزئی سےملاقات، جھوٹے مقدمے اور وارنٹ گرفتاری کی مذمت

ملک میں سیاسی قیادت پر بلاجواز اور جھوٹے مقدمات نے عدالتی نظام، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ پشتو نخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ و تحریک تحفظ آئین پاکستان کے صدر محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر پہنچے اور سینئر سیاستدان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انکے خلاف جھوٹے مقدمے میں جاری وارنٹس گرفتاری کی شدید مذمت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ من گھڑت اور بے بنیاد مقدمات سے آئین وقانون کی بالادستی کی تحریک کا راستہ نہیں روکا جا سکتا، ملک میں سیاسی قیادت پر بلاجواز اور جھوٹے مقدمات نے عدالتی نظام، قانون کی حکمرانی اور جمہوری اقدار پر بہت سے سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف سے حیران کن مطالبہ کردیا

غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے سیاسی قیادت کو ہراساں کرنے کا کھیل بند ہونا چاہیے، عوامی رائے کو روندتے ہوئے کھلم کھلا قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، بنیادی انسانی حقوق کی پامالی معمول بن چکا ہے، اوچھے ہتھکنڈوں سے پاکستان کے تمام طبقات کی وحدت اور تحفظ آئین پاکستان کی تحریک کو سبوثاز نہیں کیا جاسکتا، اس موقع پر تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی خیبرپختونخواہ آصف محسود اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے کوآرڈینیٹر حسین آخونزادہ بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button