پاکستانی شیعہ خبریں

ایم ڈبلیو ایم نے لارڈ میئر لاہور کیلئے عدنان حیدر کو اُمیدوار نامزد کر دیا

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید حسن کاظمی، ممبر پولیٹیکل کونسل سید حسین زیدی، ضلعی سیکرٹری جنرل شمالی لاہور نجم خان، سیکرٹری جنرل سنٹرل لاہور شیخ عمران سے مشاورت کے بعد سیٹھ عدنان حیدر کو بلدیاتی الیکشن میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور کیلئے لارڈ میئر کا اُمیدوار نامزد کیا ہے۔ آمدہ بلدیاتی الیکشن میں سیٹھ عدنان مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے لارڈ میئر کے امیدوار ہوں گے۔

مرکزی سیکرٹری سیاسیات اسد عباس نقوی کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین آمدہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لے گی اور خواتین کے نشستوں پر بھی امیدواروں کی نامزدگی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کا منشور عوامی خدمت اور وحدت و بھائی چارے کا فروغ ہے، ہم بلاامتیاز مسلک و مذہب عوام کی خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔ اسد نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین خواتین کی تشستوں پر بھی اپنی امیدوار نامزد کر رہی ہے، اس حوالے سے شعبہ خواتین فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button