پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیوایم وفدکی آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی سے ملاقات، والدہ محترمہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

اعلی سطح وفد نے آئی جی اسلام آباد جناب سید علی ناصر رضوی کی لاہور میں رہائش پہنچ کر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی اور اجتماعی فاتحہ خوانی ۔

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد کی آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی رہائشگاہ آمد۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی والدہ کے انتقال پر مرحومہ کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت اور فاتحہ خوانی کی ۔مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب سید اسد عباس نقوی کی سربراہی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلی سطح وفد نے آئی جی اسلام آباد جناب سید علی ناصر رضوی کی لاہور میں رہائش پہنچ کر ان کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے دعائے مغفرت کی اور اجتماعی فاتحہ خوانی ۔

آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کا شکریہ ادا کیا ۔سید اسدعباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کا پیغام تسلیت بھی علی ناصر رضوی کو پہنچایا جس پر آئی جی اسلام آباد نے سنیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد کا دورہ بوشہرہ، عمائدین ومشران علاقہ سے ملاقات

صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب جناب سید علی اکبر کاظمی ،خطباء ذاکرین ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کوآرڈینیٹر جناب علامہ سید حسن رضا ہمدانی ،صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب جناب سید حسن رضا کاظمی ،صوبائی آفس سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ظہیر کربلائی ، پنجاب کے سیاسی سماجی رہنما جناب مرزا حاجی امیر عباس ، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب نجم عباس خان ،ضلعی سنیئر نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور جناب آفتاب علی ہاشمی ، ضلعی رہنما یونٹ صدر شالامار ٹاؤن جناب رانا آصف بھی مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وفد میں شامل تھے ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button