پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایم ڈبلیو ایم بلوچستان انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی، علامہ ظفر عباس شمسی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں کام کر رہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ صوبائی میڈیا کونسل مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے جاری کردہ بیان کے مطابق علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ مجلس وحدت المسلمین الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امید وار ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ پر الیکشن لڑیں گے۔ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی و جمہوری پارٹی بھی ہے۔ اس لیے جہاں دوسری پارٹیاں الیکشن میں حصہ لیں گی، وہاں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان بھی حصہ لے گی۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین اپنے اپنے علاقوں میں ورک کر رہے ہیں۔ انشاء اللہ الیکشن میں مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے اراکین کی کوششوں سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے امیدوار کامیاب ہوں گے اور مملکت خداداد پاکستان خصوصاً بلوچستان میں خدمت سر انجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button