
سندھ میں بلدیاتی انتخابات، باکردار اور قابل امیدواروں کو ٹکٹ دیں گے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین نے کراچی میں بھی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورانداز میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس میں تمام اضلاع کوآنے والے بلدیاتی انتخابات کی باقاعدہ تیاریوں کی ہدایت۔
مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے پولیٹیکل سیکریٹری سید علی حسین نقوی نے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ پولیٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باکردار اور قابل امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دیئے جائیں گے۔
اجلاس میں مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید اسدعباس نقوی، ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری، صوبائی ترجمان علامہ مبشر حسن ڈویژنل سیکریٹری امور سیاسیات میر تقی ظفرسمیت تمام اضلاع کے سیکریٹری جنرل اور سیکریٹری امور سیاسیات سمیت منتخب اراکین پولیٹیکل کونسل نے شرکت کی۔
یہ خبر بھی پڑھیں اقوام عالم سامراجی قوتوں کے مظالم سے تنگ آ چکی ہیں
علی حسین نقوی نےتمام اضلاع کو بھرپور انداز میں آمدہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ کراچی کی منتخب یونسل کونسلز سے مجلس وحدت مسلمین کے بلدیاتی امیدوار انتخابات میں خیمے کے نشان پر حصہ لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کے عوام کے مسائل کا واحد حل ایک بااختیار بلدیاتی نظام ہے ۔ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو وسائل اور اختیارات دے کر عوام کی خدمت کاموقع ملنا چاہئےتاکہ ستم رسیدہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔